ٹوکیو ( آن لائن) جاپان اور شمالی کوریا کے سینئر سفارتکار دسمبر میں بےجنگ میں ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات اس ماہ کے اوائل میں مذاکرات کے بعد ہورہی ہے جو بہت کم ہوتے ہیں۔ یہ بات ٹوکیو کے اعلیٰ حکام نے منگل کو بتائی۔ چیف کابینہ سیکرٹری اسامو فوجی مورا نے کہا کہ مذاکرات 5اور6دسمبر کو ہوں گے۔توقع ہے کہ ایجنڈے میں سرفہرست سرد جنگ کے دور میں شمالی کوریا کی طرف سے جاپانی شہریوں کے اغوا اور اس کے ہتھیاروں کا پروگرام ہوگا۔ یہ مذاکرات ان میڈےا اطلاعات کے دوران ہو رہی ہیں کہ پیانگ یانگ ایک دور مار میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ جاپان کے اعلیٰ مذاکراتی نمائندے شنسوکے سوگی یاما ہوں گے جبکہ شمالی کوریا کی نمائندگی سانگ ال ہو کریں گے۔