لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں پر سیاست چمکانے والے عوام کے دل میں جگہ نہیں بنا سکتے، جمہوریت کی آڑ میں پیپلزپارٹی نے گذشتہ ساڑھے 4سال میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ راجہ ریاض کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ راجہ صاحب دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنی پارٹی کی لوٹ مار ختم کرائیں، زہریلے سیرپ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت پہلے ہی کمیٹی تشکیل دے چکی ہے۔ راجہ ریاض اس معاملہ پر سیاست نہ چمکائیں۔ عوام ان کی کرپشن اور لوٹ مار کا بدلہ ان کو انتخابات میں بُری طرح مسترد کرکے لیں گے۔