زرداری کے ساتھ بلاول کے بیٹھنے سے حکومت میں ڈبل سواری شروع ہو گئی، حافظ حسین

اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے رہنماءحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اس وقت اصولی نہیں وصولی کی سیاست ہو رہی ہے، زرداری کیساتھ بلاول کے بیٹھنے سے حکومت میں ڈبل سواری کا آغاز ہو گیا ہے پتہ نہیں اس پر کون پابندی لگائے گا؟ منظور وٹو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے یکساں منظور نظر ہیں پہلے وہ بی بی کے وزیراعلیٰ بنے اب وہ بی بی کے میاں کے وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ وہ اوکاڑہ میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ زرداری اپنے خاندان سے لیکر سیاست تک ہر حوالے سے اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپ بیٹے کی اس قربت سے مستقبل قریب میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں بینظیر بھٹو کے مخلص ساتھی معتوب ہیں۔ جبکہ بی بی کے قاتل حکومت کے پہلو میں بیٹھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...