گوجرانوالہ: سات فوجیوں اور کانسٹیبل کو جاں بحق کرنےوالے دہشت گرد باپ بیٹے کا مزید6 روزہ جسمانی ریمانڈ

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے سات فوجی جوانوں اور پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے جاںبحق کرنے والے دہشت گرد باپ بیٹے کا مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ خصوصی عدالت نمبر دو کے جج وامق جاوید نے سانحہ گجرات کیس کی گذشتہ روز بھی سماعت جاری رکھی اس دوران پولیس نے مقدمہ کے دو خطرناک دہشت گرد شفیق اور اس کے بیٹے عبدالرحمان کو سخت حفاظتی پہرہ میں عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے تحریری استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے حراستی ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فاضل جج نے شفیق اور عبدالرحمان کا مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...