مسلم لیگ ن چھوڑنے کا دکھ آج بھی ہے: جاوید ہاشمی

ملتان(آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور سکندر حیات بوسن سمیت کوئی تحریک انصاف چھوڑکرنہیں جارہا، پارٹیاں چھوڑنا آسان نہیں ہوتا ، (ن) لیگ چھوڑنے کا دکھ آج بھی ہے، دہشت گردی کو جواز بنا کر انتخابات کے انعقاد میں تاخیر نہیں کی جاسکتی ۔انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔ تحریک انصاف سندھ کی دوسری بڑی جماعت بن چکی ہے کیونکہ سندھ میں اب ووٹر پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آئی جے آئی کیلئے پیسے لئے جو سامنے آچکے ہیں ہم نے پارٹی چندے لے کر چلائی تھی نواز شریف سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملتان سے الیکشن لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ1967-68 وہ پیپلز پارٹی میں ہی تھے، جب وہ سٹوڈنٹس ودیگر مسائل لے کر بھٹو کے پاس گئے تو انہوںنے مسائل حل کروانے کے بارے کوئی بات کرنے کے بجائے انہیں جھاڑ دیا جس پر کبھی مڑ کر پیپلز پارٹی کی طرف نہیں دیکھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...