”بابا جی تساں فکر نہ کرو تہانوں انصاف ملسی“ شہباز شریف کی سائلین سے پنجابی اور سرائیکی میں گفتگو

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائلین سے ملاقات کے دوران ان سے پنجابی اور سرائیکی میں گفتگو کی اور سائلین کو انصا ف کی فراہمی کا یقین دلایا۔ ایک سائل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ”بابا جی تساں فکر نہ کرو تہانوں انصاف ملسی“۔ سائل نے کہا کہ ”اساں بڑیاں امیداں لے کے تہاڈے کول آئے آں تساں سانوںکلیاں نئیں چھڈو گے“۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ”تہانوں ہر صورت انصاف دتا جائے گا“۔ ایک دوسرے سائل سے وزیر اعلیٰ نے پوچھا کہ ”تہاڈا ملزم پھڑیا گیا اے، تسیں مطمئن او“ جس پر سائل نے کہا ”تہاڈی بڑی مہربانی اساں تہاڈا پوری حیاتی وی شکریہ ادا نئیں کر سکدے“۔ ایک مظلوم خاندان کے افراد نے بتایا کہ آپ کی ہدایت پر ان کے ایک بچے کو چھٹی جماعت میں دانش سکول بہاولپور میں داخلہ مل گیا ہے جبکہ دو بچوں کو ڈی پی ایس لاہور میں داخلہ مل چکا ہے، جس پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں تاہم ڈی پی ایس سکول ہمارے گھر سے کافی دور ہے، خاندان کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ نے ڈی پی ایس میں داخل دو بچوں کو ان کی رہائش گاہ کے قریب سکول میں داخل کرانے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن