ایس ایس پی فرخ علی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف اسلحہ خانے کے معائنے کے دوران ہوا ہے۔ فرخ علی کے مطابق گولیاں چوری کرنے والے دونوں پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ہدایت اللہ اور کانسٹیبل علی رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق غائب ہونے والی گولیوں میں جی تھری کی اٹھارہ ہزارپانچ سوجبکہ کلاشنکوف کی ایک لاکھ باسٹھ ہزار گولیاں بھی شامل ہیں۔حکام کےمطابق چرائی گئی گولیوں کےپولیس مقابلےمیں استعمال کا کہا گیا تھا۔