اسلام آبادمیں کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں آج ہورہا ہے جس میں امن و امان کی صورتحال خصوصاً حالیہ دہشت گردی کی لہر پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اجلاس میں بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی اور معاشی معاہدوں کی منظوری بھی شامل ہے۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات میں ترمیم کا بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔