آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غوری میزائل روایتی اورجوہری ہتھیاروں کولے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل تیرہ سوکلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔ بیلسٹک میزائل حتف پانچ غوری درمیانے فاصلے تک مارکرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔ کامیاب تجربے پرصدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کومبارک باد دی۔