غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی ضلع میں دوکاربم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،حکام کے مطابق دھماکوں کی شدت سے قریبی گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد ریسکیوٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کاموں میں حصہ لیا۔ واضح رہے شام میں صدربشارالاسد کے خلاف مظاہرے گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہیں جس میں اب تک سیکورٹی فورسزاورمظاہرین میں جھڑپوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔
شام: دوکاربم دھماکوں کے نتیجے میں بیس افرادجاں بحق۔
Nov 28, 2012 | 14:24