شام میں دوکاربم دھماکوں کے نتیجے میں چونتیس افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی ضلع میں دوکاربم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،حکام کے مطابق دھماکوں کی شدت سے قریبی گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد ریسکیوٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کاموں میں حصہ لیا۔ واضح رہے شام میں صدربشارالاسد کے خلاف مظاہرے گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہیں جس میں اب تک سیکورٹی فورسزاورمظاہرین میں جھڑپوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن