گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ جمہوریت سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بے روزگاری، مہنگائی، لاقانونیت، قتل وغارت گری کے باعث ملکی معاشی حالت خراب ہوگئی ہے اور امن تباہ ہوگیا ہے۔ لوگ ایسی جمہوریت سے آمریت کو بہتر سمجھتے ہیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے کھوکھلے نعرے لگا کر برسراقتدار آنے والی جماعت دوبارہ اقتدار میں آئی تو ملکی حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ قوم آئندہ انتخابات میں ایماندار لوگوں کو ووٹ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ پاکستان ملکی سلامتی کے لیے ایماندار اور مخلص ساتھیوں کی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء تحریک نہ چلا تے تو آج ملک میں آزاد عدلیہ نہ ہوتی۔ حکومت کی جانب سے غلط الزامات لگائے جا نے کے باوجود عدلیہ صبر سے کام لے رہی ہے۔
جمہوریت سے عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ روٹی، کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان
Nov 28, 2012 | 23:08