پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا سیکشن 27 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Nov 28, 2013

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 27کو چیلنج کر دیا گیا۔ منیر احمد ایڈووکیٹ کیطرف سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر آئینی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 بنایا گیا اور الیکشن لڑنے کیلئے اہلیت کا معیار سیکشن 27 میں درج ہے مگر اِس میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو رد کر دیا گیا۔ حالانکہ آئین کے آرٹیکل 63اے میں ڈیفیکشن کا قانون موجود ہے مگر لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں اِس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سیکشن 27 لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے منافی ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں