لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (س) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ڈرون حملے رکوانے کے لئے اقدامات اور نیٹو سپلائی کو بند نہ کرنے پر آج بیک وقت سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کے تحت کارروائی کی درخواستیں جمع کرائے گی۔ یہ بات جے یو آئی کے رہنما مولانا عاصم مخدوم نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ مولانا عاصم مخدوم نے بتایا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد درخواست کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ گذشتہ روز وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتوں میں درخواستیں دائر نہیں ہو سکیں۔