اسلام آباد (آن لائن) بطور آرمی چیف ترقی نہ پانے والے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم آرمی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ پر چلے گئے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ بطور آرمی چیف ترقی نہ پانیوالے جنرل ہارون اسلم آرمی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ پر چلے گئے۔ فوج میں روایت ہے کہ جب کسی سینئر کو سپر سیڈ کرکے جونیئر کو ترقی دی جاتی ہے تو سینئر کے سامنے دو آپشن ہوتے ہیں کہ یا تو وہ جونیئر کی زیر کمان ملازمت جاری رکھے یا پھر ریٹائرمنٹ پر چلا جائے۔ زیادہ تر افسر دوسرے آپشن کو ترجیح دیتے ہیں اور جونیئر کو ترقی ملنے کی صورت میں خود بخود ریٹائرمنٹ پر چلے جاتے ہیں۔ترقی پانیوالے دونوں جنرل ہارون اسلم سے جونیئر تھے۔