سپریم کورٹ میں سنیارٹی پر تقرری سینئر ترین جرنیل کو نظرانداز کردیا گیا

لاہور (خبر نگار) حکومت نے ملک کے دو اہم ترین اداروں کے سربراہوں کا فیصلہ ایک ہی دن کیا۔ ایک ادارے کیلئے جہاں سینئر ترین جج کو چنا گیا وہاں دوسرے ادارے کے سینئر ترین جرنیل کو نظرانداز کردیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کے جانشین کیلئے سپریم کورٹ کے سینئر موسٹ جج تصدق جیلانی کو چنا گیا۔ صدر نے اس تقرری کی منظوری دیدی۔ دوسری طرف اسی فیصلے سے صرف چند گھنٹے قبل چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف آرمی سٹاف کے دو اہم عہدوں پر تقرری کے وقت سینئر ترین جرنیل ہارون اسلم کو نظرانداز کر کے سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کو نیا آرمی حیف بنایا گیا۔ یاد رہے کہ 6 برس قبل جنرل پرویز مشرف نے آرمی چیف کا عہدہ چھوڑتے وقت سینئر موسٹ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو آرمی چیف مقرر کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن