لاہور (پ ر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کرے کیونکہ ٹیکس کے حوالے سے وزیر خزانہ نے نومبر کے آغاز میںبزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاکرات کے بعد بعض اصلاحات کی ہیں جس کے باعث ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا صحیح معنوں میں آغاز 15 نومبر سے ہی ہوا ہے علاوہ ازیں ملکی حالات اور سانحہ ٔ راولپنڈی بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر کا باعث بنے ہیں۔
ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کرے: خالد پرویز
Nov 28, 2013