انجینئرنگ کے شعبہ میں ذاتی ادارے قائم کرنے والے پانچ انجینئروں کیلئے ’’بینر آف ایکسی لینس ایوارڈ ‘‘

لاہور (خصوصی رپورٹر) انسٹی ٹیوشن آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجینئرز پاکستان کی جانب سے ملک کے پانچ انجینئروں کو انجینئرنگ کے مختلف شعبوں خصوصاً ذاتی طور پر ادارے قائم کرنے پر ’’بینر آف ایکسی لینس‘‘ کے ایوارڈوں سے نوازا گیا ہے۔ ان ایوارڈز کا اعلان انسٹی ٹیوشن کے صدر انجینئر طاہر بشارت چیمہ نے انسٹی ٹیوشن کے 34ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر کیا۔ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے یہ ایوارڈ تقسیم کئے ایوارڈ پانے والوں میں انجینئر جاوید سلیم قریشی (الیکٹریکل انجینئرنگ و زراعت) انجینئر رونلڈ ڈی سوزا  (الیکٹریکل مکینکل انجینئرنگ میں اختراع) انجینئر نوید انصاری (الیکٹرونکس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شمسی توانائی) انجینئر میاں سلطان محمود (الیکٹرونکس و پاور سیکٹر کے لئے آلات و مشینری کی مینو فیکچرنگ) اور انجینئر محسن سید (پی اے ایف کے جے 17ایف تھنڈر کی سرٹیفکیشن) شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن