لاہور (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما و صدرانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج(لنڈا بازار) راجہ اشفاق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے صنعتوں پر بجلی کی فراہمی پر زیر ریٹنگ سیلز ٹیکس کی سہولت واپس لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرو ریٹنگ سیلزٹیکس کی سہولت واپس لینا انڈسٹریز کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ صنعتکار پہلے ہی بجلی بلوں پر مختلف قسم کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں حکومت صنعتی اشیاء پر پہلے ہی 17فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ سے انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔ ۔ پاکستان کی نسبت بھارت میں بجلی 100فیصد سستی جبکہ بنگلہ دیش میں بجلی 300فیصد سستی فراہم ہو رہی ہے، مہنگی بجلی کے باعث پاکستان میں بننے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے۔