بلاول یوم تاسیس کی تقاریب میں شریک نہیں ہوں گے، بعد میں لاہور آئینگے

لاہور (خبر نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بعض وجوہات کی بناء پر یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک نہیں ہو سکیںگے تاہم وہ بعد میں لاہور آئیں گے اور یہاں لمبے قیام کے دوران پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔یہ بات پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے آرگنائزنگ کمیٹیز کے اجلاس میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو یوم تاسیس کی تقریبات میں سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب سے مندوبین شریک ہونگے جبکہ 2 دسمبر کو صوبہ سندھ، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مندوبین بلاول ہائوس لاہور میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے۔ ان دونوں تقریبات کی صدارت زرداری کریں گے۔ لاہور کو شایان شان طریقے سے ہورڈنگز، سٹیمرز، بینرز، فلیکسز اور پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے۔ پارٹی عہدیدار اپنے طور پر بھی اپنے اپنے حلقوں میں جھنڈے، بینرز، اور ہورڈنگز لگائیں گے۔ میڈیا کمیٹی نے یوم تاسیس کی کوریج کو موثر بنانے کے لیے انتظامات کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ تنویر اشرف کائرہ، عزیزالرحمن چن، نواب شیر وسیر، غلام فرید کاٹھیا، راجہ عامر، افنان بٹ، سہیل ملک، منظور مانیکا، عابد صدیقی، آصف ناگرہ، فائزہ ملک، میاں عبدالوحید، چوہدری اعجاز، رانا گل ناصر، مولانا یوسف اعوان، ناصر جاوید، چوہدری اسلم گل، ڈاکٹر خیام،عبدالقادر شاہین اور ناصر جاوید نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...