لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے اوتھ کمشنر کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اوتھ کمشنر انیس الدین احمد کا ریکارڈ رجسٹرار ہائیکورٹ کے پاس نہیں، انیس الدین احمد کے خلاف مقدمہ ایڈووکیٹ چودھری نصیر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ انیس الدین احمد نے تحریک انصاف کے 50 کارکنوں کے حلف ناموں کی تصدیق کی تھی۔ این اے 122، پی پی 148 اور 147 میں دھاندلی کی دستاویزات اسی اوتھ کمشنر کی تصدیق شدہ ہیں۔