علامہ اقبال ٹاؤن: سپورٹس فنڈ میں کرپشن کی انکوائری فائل غائب

لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال ٹاؤن میں سپورٹس فنڈز میں کرپشن کی انکوائری فائل غائب کر دی گئی ہے۔ یہ انکوائری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات پر کی جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے کونسل افسر جواد الحسن گوندل نے ضلعی حکومت سے ملنے والے 42 لاکھ روپے کے سپورٹس فنڈز اور ٹاؤن کی یونین کونسلوں (جس کے وہ ایڈمنسٹریٹر ہیں) کے 30 سے 40 لاکھ کے سپورٹس فنڈز خرچ نہیں کئے تھے۔ کاغذات میں ان کا مختلف کھیلوں کیلئے خرچ دکھایا گیا تھا۔ انکوائری کے دوران ڈائریکٹر فنانس رانا امان اللہ پر جواد الحسن گوندل نے اعتراض کر دیا۔ انکوائری کمیٹی کے دوسرے ممبر ڈائریکٹر کمپلینٹ اینڈ انکوائری خواجہ عمران صفدر کے پاس فائل ’’رکی رہی‘‘ بعدازاں ایک ماہ قبل سیکرٹری بلدیات کو انکوائری کمیٹی کے ممبرز کی تبدیلی کیلئے بھیجا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فائل لاپتہ ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...