داعش کی پاکستان میں موجودگی کے پختہ شواہد ہیں، جلد قوم کو آگاہ کرونگا: رحمن ملک

 اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے  دعویٰ کیا ہے کہ داعش کی پاکستان میں موجودگی کے دستاویزی شواہد فراہم کرسکتاہوں،آئندہ چند روز میں   اس معاملے پر   قوم کو آگاہ کروں گا، حکومت داعش کے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف داعش کی مختلف ممالک میں دخل اندازی پر عالمی برادری کو آگاہ کریں جبکہ اس کے لیے سارک جیسا فورم بھی استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ گروپ کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس پختہ شواہد موجود ہیں کہ داعش نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ رابطہ قائم کرلیا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ گروپ جلد طالبان رہنماؤں میں سے کسی کو پاکستان میں اپنا سربراہ نامزد کردے۔  اس معاملے پر جلد قوم کو آگاہ کروں گا ۔ انہوں نے اس خطرے پر حکومت کے ردعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت داعش کے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر زور دیا کہ داعش کو ملک میں جڑیں مضبوط کرنے سے روکا جائے اور اس حوالے سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...