احمد شاہ ابدالی کے ورثا کی اراضی کی ملکیت، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے افغانستان کے سابق بادشاہ احمد شاہ ابدالی کے ورثا ء کے درمیان ساہیوال (منٹگمری)اور لاہور میں400 ایکٹر اراضی کی ملکیت کے حوالے سے مقدمہ میں فریقین کے  وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف شہزادہ احمد شجاع اور شہزادہ محمد زربخت درانی کی گورنمنٹ لینڈ ایکٹ کے حوالے سے دائر اپیل کی سماعت کی۔ شہزادہ  محمد زربخت نے خود دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ عدالت سے انصاف کی استدعا کرتے ہیں‘ اراضی ہماری ہے‘ اگر حکومت نے یہ اراضی فروخت کرنی ہے تو وہ ہمیں  فروخت کر دے و رنہ  اس کی لیز ختم کرنے کی کوئی  ضرورت نہیں تھی۔ شاہی خاندان کو دوبارہ لیزپردینے  یا ان کے ہاتھوں اراضی کی فروخت سے  ہمارے خاندان کا شیرازہ بکھرنے سے  بچ جائے گا بصورت دیگر وہ افغانسان ہجرت کر جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...