اسلام آباد (اے پی اے) وزیراعظم نواز شریف کی نیپال کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچتے ہی خورشید شاہ سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔ یہ ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے گا۔ واضح رہے سپریم کورٹ عبوری چیف الیکشن کمشنر کا نوٹیفیکیشن واپس لے چکی ہے جس کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا ہے۔