سعودی عرب، منشیات سمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم اکتوبر سے ابتک تعداد 9 ہوگئی

Nov 28, 2014

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد رحمن محمد اصغر بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں ملوث تھاجسے مشرقی صوبے خوبار میں سزا دی گئی۔ واضح رہے اکتوبر کے وسط سے اب تک سزائے موت پانے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 جبکہ اے ایف پی کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں مختلف ممالک کے 74 افراد کو سزاے موت دی جاچکی ہے۔

مزیدخبریں