نیب نے ستمبر اکتوبر میں 37 کروڑ 70 لاکھ 64 ہزار روپے برآمد کئے

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو نے رواں سال ستمبر اکتوبر میں37کروڑ 70لاکھ64ہزار روپے بر آمد کر لئے ہیں۔ نیب کے اعلان کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے مذکورہ برآمد کردہ رقم کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کیساتھ ساتھ مختلف کرپشن سکینڈلز کے متاثرین کو واپس کرنے کی منظوری دیدی ہے، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کرپشن کیخلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے ہماری پہلی ترجیح ہے کہ لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے اور متاثرین کو واپس دلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...