سی ڈی اے میں غیر قانونی بھرتیاں‘ ترقیاں: سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (نمائند نوائے وقت) سپریم کورٹ نے  سی ڈی اے میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق میڈیا کی خبر پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس میں محکمہ سے معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔  مزدور یونین کی مقدمہ میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان اپ گریڈیشن اور پروموشنز کی وجہ سے ادارے کے اخراجات میں کتنا اضافی خرچہ ہوا؟ ان کی کیٹیگریز کیا ہیں؟ بتایا جائے تقرریاں اور ترقیاں خلاف ضابطہ کی گئیں، سی ڈی اے کے ملازمین عوام کے پیسہ سے تنخواہیں لیتے ہیں۔ پورا چارٹ بنا کر عدالت میں پیش کریں۔

ای پیپر دی نیشن