اسلام آباد(خبرنگار) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے ملک میں مردم شماری کے لئے وزیر اعظم نے منظوری دے دی ہے ، حکومت نے اس مقصد کے لئے 13ارب روپے بھی مختص کررکھے ہیں، چاروں صوبے جیسے ہی اس کی منظوری دیں گے مردم شماری کی تاریخ کا اعلان کردیاجائے گا۔