ملیر جیل کراچی میں بند بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیرسگالی کےطور پر رہاکیا جا رہا ہے جنہیں کل واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گارہائی پانے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پاکستان کے بہت مشکور ہیں جس نے انہیں واپس اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دیبھارتی ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ انڈیا میں گرفتار پاکستانی ماہی گیروں کو بھی فوری رہا کیا جئے تاکہ وہ بھی اپنے بیوی بچوں کیساتھ زندگی گزار سکیں چھے ماہ قبل بھی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک سو ترپن قیدیوں کو بھارت کے حوالے کیا تھا۔۔ بھارت میں اب بھی سینکڑوں پاکستانی قید ہیں جنہیں رہا نہیں کیا جا رہا اور وہ بغیر کسی جرم کے سزا کاٹ رہے ہیں