شارجہ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم تین سو اکیاون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی محمد حفیظ نے ایک سو ستانوے رنز بنائے کیویز کی بیٹنگ جاری ہے ٹام لیتھم تیرہ رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایک روزہ سوگ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل شروع ہوا تو فلپ ہیوز کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام کھلاڑی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھے گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔ پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 381 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بلے باز محمد حفیظ 178 اور کپتان مصباح الحق 38 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن ابتدا میں ہی قومی ٹیم کو ایک خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور مصباح اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئےمحمد حفیظ چوکا لگانے کے چکر میں باؤنڈری لائن کے قریب کیچ دے بیٹھے،، انہوں نے ایک سو ستانوے رنز بنائے اسد شفیق 11  سرفراز احمد 15، یاسر شاہ 25، محمد طلحہ اور راحت علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔  قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تین سو اکیاون رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کیویز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہو چکا ہے

ای پیپر دی نیشن