کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میںمندے کا تسلسل کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 33000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا ۔کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.65 فیصدکم ہو گیا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33132پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ کے ایس ای 100انڈیکس119.10پوائنٹس کمی سے 32960.27 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب ،26کروڑ90لاکھ 68ہزار1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب91 ارب43کروڑ49لاکھ 29ہزار27 روپے ہو گئی ۔ دریں اثناء لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمندے کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس28.18 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5346.15 پر بند ہو ا۔ مارکیٹ میں کل 11لاکھ 22 ہزار حصص کا کاروبارہو ا۔