لاہور، کالعدم تنظیم کے 6 ارکان، کراچی سے حزب التحریر کا امیر گرفتار

لاہور + کراچی (سٹاف رپورٹر+ بی بی سی) تھانہ غالب مارکیٹ لاہور کے علاقہ سے پولیس نے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مذہبی لٹریچر بھی برآمد کرلیا گیا۔ نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ گرفتار افراد میں عبدالرحمان اور دیگر 4 افراد شامل ہیں۔ ملزم ندیم نے افغانستان سے جنگی تربیت حاصل کی۔ ملزم سے اہم مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔ جوہر ٹائون سے بھی کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق پولیس کے انسداد دہشت گردی شعبے کے ایس ایس پی عثمان باجوہ نے بتایا کہ ملزم سہام قمر کا تعلق کالعدم تنظیم حزب التحریر سے ہے اور وہ کراچی الیکٹرک کمپنی میں ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہر کے مختلف پوش علاقوں کے افراد میں گھل مل کر اپنی تنظیم کے ایجنڈے کا پرچار کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب کالعدم حزب التحریر کی جانب سے 27 اکتوبر کو انجینئر سہام قمر کی گرفتاری کے بارے میں پریس ریلیز جاری کی گئی تھی۔ تنظیم کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنے چھ سالہ بیٹے کو سکول چھوڑ کر دفتر جا رہا تھا کہ حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینئرنگ اور آئی بی اے سے ایم بی اے کیا اور 2007ء میں کالعدم حزب التحریر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...