ترکی: تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 4افغان بچوں سمیت6 ہلاک

انقرہ (اے ایف پی) ترکی کی سمندری حدود میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجہ میں 6 بچے ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلی کشتی میں 55 شامی اور افغان تارکین وطن سوار تھے۔ کشتی تیز لہروں، بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں 4 افغان بچے ہلاک ہو گئے اور ان کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ دوسری کشتی جزیرہ قوص میں ڈوبی جس کے نتیجہ میں 2 بچے ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تارکین وطن یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سمندر میں طوفانی ہوئیں اور بارشوں کے نتیجہ میں کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجہ میں بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
تارکین وطن/ کشتی

ای پیپر دی نیشن