سوئی سدرن کے دواعلیٰ افسران زوہیر صدیقی اورشعیب وارثی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کےحوالے

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی شعیب وارثی اور سابق ایم ڈی زوہیر صدیقی کو رینجرز کی 90 روزہ تحویل ختم ہونے کے بعد نیب کے حوالے کیا گیا، نیب نے دونوں ملزمان کواحتساب عدالت نمبر 4 میں پیش کیا ، عدالت میں نیب کے لا آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اپنے اختیارات کا ناجاز فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی طورپر متعدد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کے کنکشن دیے،لاآفیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان نےکرپشن کر کے ملکی خزانہ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایاجس کی تفتیش کیلئے وقت درکارہےجبکہ عدالت میں ملزمان کا کہنا تھاکہ انہوں نے تمام کنکشن پے آرڈر پردیے تھےاور کوئی کرپشن نہیں کی ہے، عدالت نے نیب کو مکمل انکوائری رپورٹ مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

ای پیپر دی نیشن