کاہنہ (نامہ نگار) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میاں برادران کا کردار ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرٹ کو فروغ دیا اور ملک بھر میں کرپشن اور بدامنی کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔