اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپرےم کورٹ آف پاکستان نے آج سے شروع ہونےوالے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کےلئے 6 معمول کے بینچ اور دو پانچ رکنی لارجر بینچ قائم کر دئےے گئے ہیں۔ سپرےم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کےمطابق آج سے شروع ہونےوالے ہفتہ کے دوران پانامہ لیکس کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہو گی بےنچ نمبر 1چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس امیرھانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 2 جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر3 جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل ہوگا ۔ بینچ نمبر 4 جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس مشیر عالم جبکہ بینچ نمبر 5 جسٹس گلزار احمد، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہو گا بینچ نمبر6جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہوگا دریں اثناءمنگل کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی ترقیوں کے حوالے سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اس بینچ کے ارکان میں جسٹس امیرھانی مسلم، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ دوسرا لارجر بینچ بدھ 30 نومبر کو پانامہ پےپرزلیکس کی تحقیقات کےلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، شیخ رشید اور دیگر کیطرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرےگا۔ یہ بینچ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔