اسلام آباد( وقائع نگار) سی ڈی اے انتظامےہ نے ادارے کے بعض بااثر افسران کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے اسلام آباد لےنڈ ڈسپوزل ، زوننگ رےگولےشنزاور لےنڈ پالےسےز مےں مطلوبہ اصلاحات کےلئے تےن کمےٹےاںتشکےل دے دی ہےں ۔ مےئر اسلام آباد و چےئرمےن سی ڈی اے شےخ انصرعزےز کی ہداےت پر تشکےل دی گئی کمےٹےاں شاہ اللہ دتہ مےں نجی ہاوسنگ سوسائٹےوں کو کام کرنےکی اجازت دےنے منسوخ شدہ پلاٹو ں کی بحالی کےلئے ازسرنو پالےسی بنائےں گی تےسری کمےٹی بھی ممبر اےڈمن کی نگرانی مےںبلٹ اپ پراپرٹی کے بنےفشرےرکےلئے قابل قبول پالےسی بنانے اور 1988کی پالےسی مےں ترمےم لانے پراپنی سفارشات پےش کرےگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ترقےاتی ادارے مےں تعےنات بعض بااثر افسران نے اپنے ذاتی کاروبار کو دواہم بخشنے کےلئے اسلام آباد کےپےٹل ٹرےٹری زوننگ رےگولےشنز 1992مےں ترمےم کا فےصلہ کرلےا ہے اور اس مقصد کو عملی جامعہ بنانے کےلئے قائم مقام چےئرمےن سی ڈی اے کی ہداےت پر تےن اہم کمےٹےاں تشکےل دے دی ہےں ان کمےٹےوں کا سربراہ حےرت انگےز طورپر اس بورڈ ممبر کو مقرر کےا گےا ہے جو 1992کی زوننگ رےگولےشنز سے شاہ اللہ دتہ اور سرائے خربوزہ مےں اپنی زمےنوں کو فائدہ پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اس ذرےعے کے مطابق پہلی کمےٹی سی ڈی اے کے زوننگ رےگولےشنز مےں مجوزہ ترمےم لاکر زون تھری مےں واقع شاہ اللہ دتہ سمےت دےگرموضعہ جات مےں نجی ہاوسنگ سکےموں کو کام کرنےکی مشروط طورپر اجازت دلوائے گئی واضح رہے کہ مذکورہ زون اور شاہ اللہ دتہ مےں سی ڈی اے مےں تعےنات ممبر اےڈمن کے عہدے پرفائز ڈےپوٹےشن آفےسر کی نجی کمپنی کا تےن سو کےنال سے زائد رقبہ موجود ہے جو ترمےم سے سب سے زےادہ فائدہ حاصل کرے گی کمےٹی اس علاقے مےں کثےر منزلہ عمارتوں کے بنانے کے لےے بھی اپنی سفارشات بورڈکو پےش کرے گی۔
اسلام آباد لےنڈ ڈسپوزل ، زوننگ رےگولےشنز مےں اصلاحات کےلئے کمےٹےاںتشکےل
Nov 28, 2016