ہمیں جنگ کیلئے اکسایا گیا تو دشمن کی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھ میں رکھ دیں گے بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

Nov 28, 2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بڑھک لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اسے اکسایا گیا تو دشمن کی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھ میں رکھ دیں گے، مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپوجواب دے رہے ہیں ، جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرکے اسے ختم کرنے کیلئے کہتے ہیں ۔انڈین ایکسپریس کے مطابق گوا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ سرحد پر گزشتہ تین دن سے فائرنگ نہیں ہو رہی تھی کیونکہ اگر وہ (پاکستان) ایک مرتبہ فائر کرتا ہے تو ہم دو بار ان پر فائر کرتے ہیں ، ہم سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا بھرپوجواب دے رہے ہیں، جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرکے اسے ختم کرنے کو کہتے ہیں۔ ہمیں لڑائی کی کھجلی نہیں لیکن اگر کسی نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اسکی آنکھیں نکال کر اسکے ہاتھوں میں ڈال دیں گے ، ہم ایسا کرنے کی بہت طاقت رکھتے ہیں۔ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، میری ماں نے مجھے سکھایا تھا کہ اگر تم خرگوش کا شکار کرنے جا رہے ہو تو اس کیلئے شیر کو مارنے کی تیاری کر کے جاﺅ۔
بھارتی وزیر دفاع

مزیدخبریں