اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ میںججوں کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت ہوگا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 5 ایڈیشنل ججوں کی تقرری پر غور کیا جائیگا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے دو ججوں اور تین وکلا کے نام جوڈیشل کمشن کو ارسال کئے ہیں جن میں محمد بشیر، محمد ایوب مروت جبکہ تین وکلا میں عمر فاروق، مزمل خان اور میاں حسین شامل ہیں ۔ کمشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب میاں گل کی مستقل تقرری پر غور کیا جائیگا۔