این ایف سی کا اجلاس ڈیڑھ سال بعد آج ہوگا، وزیر خزانہ صدارت کرینگے

اسلام آباد (صباح نیوز + آئی این پی) نوویں قومی مالیاتی کمشن (این ایف سی) کا اجلاس ڈیڑھ سال بعدآج ( پیر کو) ہوگا جس کی صدارت وزیر خزانہ اسحق ڈار کریں گے جبکہ خیبر پی کے حکومت نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے خزانہ اور نامزد نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این ایف سی کے چاروں ورکنگ گروپس کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیبر پی کے کے وزیرخزانہ نے اجلاس کا ایجنڈا نہ ملنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کے پی کے کی نمائندگی پروفیسر ابراہیم اور سیکرٹری خزانہ کریں گے۔ اس سے قبل 9 ویں این ایف سی کا آخری اجلاس گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...