مظفرآباد:بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے: راجہ فاروق حیدر

Nov 28, 2016

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دشمن ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنا نا چاہتا ہے جبکہ کچھ لوگ پانامہ لیکس کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔ میڈیا کو اپنی ترجیحات کا تعین کرنا چاہیے ۔ملکی سلامتی سے آگے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ لوگ نیوز چینلز پر تفریح تلاش کرتے ہیں ۔ کشمیری تھکنے والی قوم نہیں۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر دہشت گردی کررہا ہے ۔ پاکستان اور کشمیر ایک ہیں ہمیں آپس میں کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدما ت پر سرینگر سے لیکر مظفرآباد تک کے کشمیریوں کو فخرہے۔ 

مزیدخبریں