بٹ خیلہ ( نامہ نگار)وزیر اعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو سیڑھی فراہم کرکے وہ اس پر اوپر چڑھنے کے قابل نہیں ہے ، منتخب عوامی نمائندوںکو اسمبلی اجلاسوں سے بائیکاٹ پر لگا دیا گیا ہے ایک سو بیس دن کنٹینر پر گذارنے والوں نے تنخواہیںبا قاعدگی کے ساتھ وصول کی ، میاں نواز شریف ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بٹ خیلہ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا امیر مقام نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن بٹ خیلہ کی تعمیر پر چالیس کروڑ روپے لاگت ائیگی جو 2018 تک مکمل ہوکر یہاں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کمی کا مسلہ حل ہوگا جلسہ سے ضلعی صدر ایصال خان ، جنرل سیکرٹری سجاد خان ، انجمن تاجران بٹ خیلہ کے صدر حاجی شاکراللہ ، ملک جہانزیب اور ناصر خان موسیٰ زئی نے بھی خطاب کیا ۔ امیر مقام نے کہا کہ پندرہ بیس دن بعد تھانہ میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے جس سے پورے ڈویژن میںبجلی بحران کا مسلہ حل ہوگا انہوںنے طوطہ کان میں واپڈا سب ڈویژن سمیت بٹ خیلہ میں واپڈاڈویژن سمیت سوئی گیس ایریا افس کے قیام اور مختلف مقامات میںسوئی گیس پائپ لائن کی منظوری دی ٹریڈ یونین کے صدر کے مطالبہ پر انہوںنے بازر بٹ خیلہ کے لئے دوٹرانسفرمرز کی منظوری دی لیویز فورس کے مراعات کے بارے میں انہوںنے کہا کہدیگر فورسز کو جو مراعات حاصل ہے وہ لیوی کے بھی دی جائیگی ۔