محکمہ اپر گوگیرہ کنال میں ہونےوالے ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے پول کر لیا ،لاکھوں کا نقصان

فےروزوالہ (نامہ نگار) محکمہ اپر گوگیرہ کنال میں ہونےوالے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بعض افسروں نے پیپرا رولز کی کھلی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے پول کرلیا جس سے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لاکھوں روپے میں لگایا گیا ہے متاثرہ ٹھیکیداروںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وہ ان ٹینڈروں کا نوٹس لیں اور انہیں منسوخ کرو اکر دوبارہ اوپن مقابلہ کی بنیاد پر کروائیں، دریں اثناءمحکمہ اپر گوگیرہ کینال کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ تمام ٹینڈرز بلا تخصیص جاری کئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...