پنڈ ی گھیب (نامہ نگار) پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے سروے کمپنی کے 6 ملازمین کو اغواءکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے آگے علاقہ غیر میں پولش سروے کمپنی (GeofyzikaKracko )کے ملازمین تیل و گیس کی تلاش کے سلسلے میں اپنے کام میں مصروف تھے کہ عینی شاہدین کے مطابق6 سے 8 اغواءکاروںنے فیلڈ میں موجود ملازمین کو یرغمال بنا کر قیمتی اشیاءلوٹنا شرو ع کردیںبعد ازاں یرغمال بنائے گئے ملازمین سے سینئر سٹاف کی نشاہدہی کروائی اور انکے ہمراہ سیکورٹی فرائض سرانجام دینے والے 3لیویز اہلکاران سمیت سینئر سٹاف کے 6 افراد کو 4 گاڑیوں سمیت اغواءکرکے نامعلوم سمت روانہ ہوگئے اغواءہونے والے سٹاف ممبران عبدالخالق ،محمد امین ،شیر بہادر ،محمد ریاض اور محمد امجد کا تعلق پنڈی گھیب شہر سے بتایا جاتا ہے جبکہ حسن عسکری نامی شخص کا تعلق نواحی علاقے ڈھلیاں سے ہے اس ضمن میںمغویوں کے لواحقین نے ڈیر ہ اسماعیل خان کی پولیٹیکل انتظامیہ سے مسلسل رابطے قائم کررکھے ہیں مگر 36 گھنٹے گذرنے کے باوجود اغواءکاروں کا کوئی سراغ نہیں مل رہا لواحقین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے پیاروں کی بازیابی کے لئے دردمندانہ اپیل کی ہے۔