پنجاب کابینہ میں توسیع، 11نئے وزراءآج حلف اٹھائینگے

لاہور( نوائے وقت نیوز)پنجاب صوبائی کابینہ میں 11 نئے وزراءشامل کےے گئے ہیں۔ گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے وزراءکی کابینہ میں شمولیت کے احکامات جاری کر دئےے ہیں ۔ ان وزرا ءمیں جہانگیر خان زادہ ، نغمہ مشتاق ، امانت اللہ خانشادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، محمد منشاءاللہ بٹ، مہر اعجاز احمداچلانہ، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھا بھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔تمام وزراءآج گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائیں گے اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اور رانا محمد اصغر کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...