کیلیفورنیا (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کوامریکاچھوڑنے کاانتباہ اور مساجد کودھمکی آمیز خطوط میں اجتماعی نسل کشی کی دھمکی دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تین مساجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں جس میں مسلمانوں کو جلد امریکہ چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ موصول ہونے والے خط میں لکھا ہے علاقے میں نیا پولیس والا آگیا ہے جس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے وہ امریکا کو صاف کردے گا اور اسے دوبارہ شاندار بنائے گا اور وہ اس کی شروعات تم مسلمانوں سے کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ تم مسلمانوں کے ساتھ وہ کرے گا جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔ کیلفورنیا پولیس ڈپارٹمنٹ نے مساجد کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس معاملے کو نفرت پر مبنی عمل قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے مساجد کو موصول ہونے والے خطوط میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی۔ امریکہ میں مسلمان مخالف واقعات بڑھنے اور مسلمان مخالف مہم پر کونسل آف اسلامک امریکن ریلیشنز نے اظہار تشویش کیا ہے۔ مسلمانوں کی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد کو نفرت انگیز مہم کا نشانہ بنانے کی تحقیقات کی جائے۔خطوط میں مسلمانوں کو حقیر اور گندا کہا گیاکونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے بتایا کہ حالیہ دنوں شمالی کیلیفورنیا کے علاقے سین جوز اورلاس اینجلس کے علاقوں میں بھی مساجد کو مسلمان مخالف خطوط موصول ہوئے ہیں۔ 8 نومبر کے بعد سے امریکہ بھر میں مسلمانوں سے نفرت پر مبنی 100 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔
خطوط موصول
”ٹرمپ امریکہ سے مسلمانوں کا صفایا کرینگے“ کیلیفورنیا میں مساجد کو دھمکی آمیز خطوط موصول
Nov 28, 2016