واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں نصف سے زائد آبادی طرز جمہوریت سے غیرمطمئن ہے۔ امریکی ٹی وی پول کے مطابق 80فیصد سے زائد امریکیوں کی رائے ہے کہ اہم مسائل پر امریکہ میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ تقسیم سے قلیل تعداد میں امریکی دونوں بڑی پارٹیوں اور کچھ معاملات پر متفق ہیں۔ دس میں سے 8 امریکیوں کی رائے ہے کہ نئی حکومت ایجنڈے میں ڈیمو کریٹک پالیسیاں شامل کرے۔ سی این این / او آر سی کے گزشتہ روز جاری سروے نتائج میں بتایا گیا کہ 85فیصد امریکی اہم معاملات پر ملک کو تقسیم سمجھتے ہیں‘ 57فیصد نے ہلیری کے حق میں ناپسندیدگی اور 40فیصد نے حمایت کا اظہار کیا۔ گزشتہ ہفتے جاری گیلپ سروے میں بتایا گیا تھا کہ 77فیصد امریکی ملک کو اہم معاملات پر تقسیم سمجھتے ہیں۔
سروے
”امریکہ تقسیم ہوگیا“ سروے میں 85 فیصد امریکیوں کی رائے، نصف سے زائد طرز جمہوریت سے غیرمطمئن
Nov 28, 2016