نواب شاہ (صباح نیوز + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے 4مطالبات بڑے معقول ہیں، اگر پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف تحریک چلائی تو حمایت کریں گے۔ نواب شاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کراچی کی رونقیں ایک بار پھر آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہیں، امن و امان کی بحالی میں رینجرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ سندھ میں مسلم لیگ ن کی گنجائش نہیں، ق لیگ ہوا کرتی تھی لیکن اب دکھائی نہیں دے رہی۔کراچی میں ایم کیو ایم اب تقسیم ہوگئی ہے۔ کراچی کا ایک طبقہ سمجھتا ہے پی ٹی آئی ان کی ترجمانی کرسکتی ہے۔ حکومت کو بھارت کے ساتھ فی الفور تجارت معطل کرنی چاہیے، بھارت جارحیت بند نہیں کرسکتا تو کیا ہم تجارت بند نہیں کرسکتے، سندھ میں سیاسی خلاءپیدا ہوتا دکھا ئی دے رہا ہے، 27دسمبر کے بعد پیپلزپارٹی نے تحریک شروع کی تو لبیک کہیں گے، کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا۔ پانامہ کیس کے حوالے سے ثبوت عدالت میں پیش کردیئے ہیں، اب عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں قبول ہوگا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر آنے والے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو ویلکم کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی طرف نرم گوشہ رکھا ہے، 27 دسمبر کے بعد پیپلزپارٹی نے تحریک شروع کی تو لبیک کہیں گے، کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ تجارتی لحاظ سے کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے،کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے، کراچی نے پور ے پاکستان سے آنے والوں کو جگہ دی،روزگار دیا،رینجرز نے بھتہ خوری،دیگر جرائم ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔ اندرون سندھ پیپلزپارٹی کا ووٹ بنک ہے، احترام کرنا ہوگا، ایک بڑا طبقہ پیپلزپارٹی کی گورننس سے مطمئن نہیں، اب یہ طبقہ پڑھی لکھی قیادت کی طرف دیکھتا ہے، کراچی میں ایم کیو ایم غالب تھی لیکن اب منقسم ہے،محب وطن طبقہ سمجھتا ہے پی ٹی آئی ترجمانی کرسکتی ہے۔ سندھ کی منفرد ثقافت کا اعتراف کرتے ہیں، تحریک انصاف سندھ میں یوم ثقافت منانے کی تائید کرتی ہے، ہمارے کارکن یوم ثقافت میں حصہ لیں گے، سندھ وفاق کی اہم اکائی ہے، سیاسی اہمیت سب جانتے ہیں، ملک میں جس تعداد میں بیروزگاری ہے، اس لحاظ سے سرکاری محکموں میں گنجائش نہیںہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بڑھانے کیلئے نجی سرمایہ کاری درکا اور زرعی ترقی بہت ضروری ہے۔
شاہ محمود قریشی
بلاول کے مطالبات معقول، پیپلز پارٹی نے تحریک چلائی تو حمایت کرینگے: شاہ محمود
Nov 28, 2016