وزیراعلی، وزیر قانون قتل کے نامزد ملزم پنجاب میں امن کہاں سے آئے گا: طاہرالقادری

Nov 28, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ جس صوبے کا وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون درجنوں شہریوں کے قتل جیسے سنگین جرم کے نامزد ملزم ہوں، وہاں امن کہاں سے آئے گا، وہ گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کے حوالے سے عوامی تحریک کے وکلاءسے بریفننگ لے رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو آئی جی پنجاب ماڈل ٹاﺅن جیسے سانحہ میں ملوث ہو اسکا عہدے پر برقرارر ہنا ہی قانون اور عوام سے مذاق ہے۔ سرکاری اور سیاسی سرپرستی کے بغیر ڈکیتی جیسا سنگین جرم نہیں ہو سکتا۔ ورنہ پنجاب علاقہ غیر میں تبدیل نہ ہوتا، انہوں نے کہاکہ اسمبلیاں زندہ انسانوں کا قبرستان ہیں ورنہ قاتل اعلیٰ سے کوئی ضرور پوچھتا کہ نا حق قتل کر دئےے جانے والے شہریوں کے ورثا ءکو انصاف کیوں نہیں ملتا ؟ دریں اثناءسربراہ عوامی تحریک نے ٹی وی چینل نیو اور دن نیوز کی بندش کے نوٹس پر پیمرا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پیمرا حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے۔ نواز حکومت اپنی کرپشن چھپانے کےلئے اور میڈیا کا گلا دبانے کےلئے پیمرا کو استعمال کر رہی ہے۔
طاہر القادری

مزیدخبریں